الیکشن کمیشن شہباز شریف کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کرے گا

بدھ 25 فروری 2009 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2009ء) شریف برادران کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت کے حوالے سے ڈی نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی بجائے خالی ہونے والی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہی کافی تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم ماضی میں کو ئی ایسا کیس سامنے نہیں آیا کہ کسی رکن اسمبلی کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفیکیشن جاری کیاہو۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعداس پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کرے گا۔