گورنر پنجاب نے ناظمین کے فنڈزاور اختیارات بحال کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 28 فروری 2009 19:47

لاہورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2009ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے صوبے کے ضلعی ناظمین کے منجمد فنڈزاور اختیارات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر سلمان تاثیر سے دو دورجن سے زائد ضلعی ناظمین نے ملاقات کی.جنھوں نے لانگ مارچ سے لاتعلقی اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ناظمین کے فنڈز نہ صرف فوری طور پر ریلیز کئے جارہے ہیں بلکہ ناظمین کو آڈٹ کے نام پر خوفزدہ کرنے کے عمل کو ختم کیا جارہا ہے ۔کمشنرز کے بھی ضلعی ناظمین کے معاملات میں مداخلت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :