پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ،چھ بھارتی ماہی گیر گرفتار

اتوار 1 مارچ 2009 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2008ء) پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 6 بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کی کشتی ضبط کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود میں 92 ناٹیکل میل کے اندر داخل ہوگئے تھے، جنہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا اور ریمانڈ کیلئے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :