مفاہتی سیاست کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں ،لڑکی کو کوڑے مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کرارہے ہیں،وزیر اعظم ،پیپلزپارٹی کو خراب صورتحال سابقہ حکومت سے ورثے میں ملی،پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بحال ہوئی ، محاذ آرائی کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے ،شہید بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانا پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے،صحافیوں سے گفتگو ۔اپ ڈیٹ

جمعہ 3 اپریل 2009 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2009ء) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم مفاہتی سیاست کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں  سوات میں لڑکی کو کوڑے مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کرارہے ہیں  وزیر اعظم آتے جاتے رہتے ہیں آئین کو قائم رہنا چاہیے  پیپلزپارٹی کو خراب صورتحال سابقہ حکومت سے ورثے میں ملی  پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بحال ہوئی ہے  محاذ آرائی کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے شہید ذو الفقار علی بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانا پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد وزیر اعظم گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذمے داری ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو آگے بڑھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مفاہمتی سیاست کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔سوات میں لڑکی کو کوڑے مارے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کرارہے ہیں جبکہ خواتین کے حقوق کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو بے تحاشا چیلنجز کا سامنا ہے جن سے مل کر نمٹنا ہوگا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم آتے جاتے رہتے ہیں آئین کو قائم رہنا چاہئے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا وژن1973 کا متفقہ آئین ہے جو انہوں نے ملک کو دیا۔ پیپلزپارٹی کی ذمہ داری ہے کہ ذوالفقار بھٹو کے وژن کو آگے لے کر جائے  پیپلزپارٹی آئین کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی سیاست کو آگے لے کر جانا ہے، طاقت سے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے۔ امید ہے سوات میں امن قائم ہوگا اور اس طرح کے واقعات نہیں ہوں گے۔ جہاں حکومتی رٹ چیلنج ہوئی وہاں کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت بحال ہوئی ہے۔ محاذ آرائی کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔ پیپلزپارٹی کو خراب صورتحال سابقہ حکومت سے ورثے میں ملی۔

۔قبل ازیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا،گورنر پنجاب سلمان تاثیر، اٹارنی جنرل ذوالفقار کھوسہ سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے رہنماوٴں نے ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتح پڑھی۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی، وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر چادریں چڑھائیں اور فاتح پڑھی۔ جبکہ وزیراطلاعات قمر زماں کائرہ، وزیر داخلہ رحمان ملک اور شیری رحمان بھی لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :