کراچی، سیاسی جماعت کا کارکن قتل، 7 گاڑیاں نذرآتش

اتوار 19 اپریل 2009 11:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل ۔2009ء) کراچی میں گلستان جوہر اور پہلوان گھوٹھ کے قریب دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں سیاسی پاٹی کے ایک کارکن کو اغواء کے بعدقتل کردیاگیاجبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورلوگوں نے مشتعل ہوکرسات گاڑیاں نذرآتش کردیں اور فائرنگ کرکے اطراف کی تمام سڑکیں بند کردیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرحالات پر قابو پالیا اور سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :