آئینی ترامیم عوام کی بھلائی کیلئے کی جائیں گی، وزیراعظم گیلانی، دہشتگردی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری اصل مسائل ہیں، تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں کام کریں تو تصادم نہیں ہو گا، کراچی میں ڈیپ سی کنٹینر ٹرمنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 19 اپریل 2009 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل ۔2009ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کرسی مضبوط کرنے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی بھلائی کے لیے کی جائیں گی ، سیاسی استحکام ،امن وامان اور دہشت گردی پر قابو پاکر ہی بیرونی سرمایہ کاری کی واپسی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ڈیپ سی کنٹینر ٹرمنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ بننے کے بعد کراچی پورٹ کا شمار سنگا پور، ہانگ کانگ اور دبئی جیسی بندرگاہوں کی فہرست میں ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کو نظام کی تبدیلی کے لئے مینڈیٹ دیا، اورنظام کی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب آئین کی پاسداری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری اصل مسائل ہیں،تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پولیس کو پچاس موبائیل گاڑیوں دینے کا اعلان کیا اور کےپی ٹی کو ۔۔لی مارکیٹ پر بالائی گزر گاہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔