روسی کمپنی کی پاک،ایران گیس پروجیکٹ میں شمولیت کی پیشکش،پیشکش قبول ہوئی تو گیزپرام کمپنی گیس پاکستان تک پہنچائے گی، نائب وزیر توانائی

بدھ 27 مئی 2009 12:58

روسی کمپنی کی پاک،ایران گیس پروجیکٹ میں شمولیت کی پیشکش،پیشکش قبول ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2009ء) روسی کمپنی گیز پرام نے پاک۔ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں شمولیت کی پیشکش کی ہے ۔ توانائی کے نائب وزیر اناتولی کا کہناہے کہ روس پائپ لائن کے ذریعے ایران سے پاکستان کو گیس پہنچانے کیلئے تیارہے ۔

(جاری ہے)

روسی اخبار نے گیز پرام کمپنی اور سرکاری حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہاہے کہ روس ایران سے پاکستان کو قدرتی گیس پہنچانے کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں دلچسپی رکھتاہے ۔ کیونکہ اس سے عالمی مارکیٹ میں ایران اور روس کا مقابلہ ختم ہوجائے گا۔ توانائی کے نائب وزیر اناتولی یانکوسکی نے روسی اخبار کو بتایا کہ اگر تہران اور اسلام آباد سے پیشکش موصول ہوئی تو گیز پرام گیس ایران سے پاکستان پہنچانے کے پروجیکٹ کو مکمل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :