پشاور:پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

بدھ 24 جون 2009 11:05

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24جون 2009 ء) متنی کے علاقے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے راکٹ حملہ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔پولیس کے مطابق اہلکار ڈیوٹی سے فارغ ہوکر اپنے مورچے میں داخل ہوئے تو اس دوران علاقہ غیر کے جانب سے ان پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم اس دوران پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے نے جوابی کارروائی کی جس میں متعدد شدت پسند زخمی ہوئے تاہم شرپسند تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :