دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 27 ممالک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپس قائم ہیں، بھارتی وزیر

بدھ 15 جولائی 2009 22:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی۔2009ء) بھارت نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 27 ممالک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپس قائمکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور پرنیت کور نے بدھ کو ایک سوال کے جواب میں لوک سبھا کو بتایا کہ مشترکہ ورکنگ گروپس نہایت مفید ثابت ہوئے ہیں اور ان کے ذریعے منشیات سمگلنگ ، دہشتگردی کی مالی مدد بائیو ٹیررازم ، ایویشن سیکیورٹی، سائبر سیکیورٹی اور تحویل مجرمان جیسے معاملات میں مشترکہ مسائل نمٹائے گئے ہیں۔ بھارت نے جن ممالک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کر رکھے ہیں ا ن میں پاکستان ، امریکہ ، جرمنی، فرانس، برطانیہ، مصر اور روس جیسے ممالک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :