جرمنی، بین الاقوامی مجسمہ ساز دو سو ٹن مٹی سے مائیکل جیکسن کی یادگار تعمیر کرینگے

پیر 27 جولائی 2009 15:09

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔ 2009ء) جرمنی میں بین الاقوامی مجسمہ ساز دو سو ٹن مٹی سے مائیکل جیکسن کی پانچ میٹر لمبی یادگار تعمیر کررہے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے چار مجسمہ ساز کنگ آف پاپ کی یہ یادگار جرمنی کے دارالحکومت برلن کے مرکز یشاپنگ سینٹر میں تعمیر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مجسمہ ساز رائرسے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے مائیکل جیکسن کی زندگی کے مختلف پہلووٴں کو اجاگرکرنے کی کوشش کی ہے جس میں جیکسن فائیو اور میوزک البم تھرلر کے مختلف رنگ شامل ہیں ۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے مجسمہ ساز ڈینیئل گلوور کا کہنا ہے کہ انہوں نے میوزک البم ڈینجرس میں جیکسن کی کارکردگی کو نمایا ں کرنے کی کوشش کی ہے جو بہت کٹھن کام ہے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ چندروز میں اسے مکمل کردیں گے۔واضح رہے کہ مجسموں کے نکھار کا کام تیس جولائی تک مکمل ہوجائے جس کے بعد اسے نمائش کے لیے عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :