دیر بالا، لشکر کا کمانڈر سمیت گیارہ جنگجو وؤں کو ہلاک کر نے کادعویٰ
بدھ 5 اگست 2009 21:38
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے دوران مقامی لشکر نے پیش قدمی کرتے ہوئے مبینہ عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے شاٹ کس کا پچھتر فیصد علاقہ قبضہ میں لے لیا ہے۔
ان کے بقول اس وقت عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھے جانے والاغازیگئی کے نام سے ایک محدود علاقہ ان کے محاصرے میں ہے۔ مقامی لشکر کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ تازہ جھڑپوں میں ایک کمانڈر شکور سمیت گیارہ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں انہوں نے قبضے میں لی ہیں۔ان کے بقول جھڑپ میں تین رضاکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لشکر تین سو مسلح لوگوں پر مشتمل ہے اور حکومت نے بھی انہیں مدد کے طور پر چودہ ٹرک خوردنی اشیاء اور آٹھ ہزار کے قریب کارتوس فراہم کیے ہیں۔ ان کے مطابق لشکر کی تازہ کارروائی فیصلہ کن ہوگی جس میں مبینہ عسکریت پسندوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔دوسری طرف فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بھی دعویٰ کیا گیا ہے جھڑپ کے دوران کمانڈر شکور سمیت چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ تاہم جھڑپ میں مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی آزاد ذرائع اور نہ ہی عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی تصدیق ہوسکی ہے۔ دور افتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے معلومات کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ضلع دیر بالا کا پہاڑی علاقہ ڈوگدرہ تقریباً دو درجن گاوٴں پر مشتمل ہے جس میں شاٹ کس، شاٹ بالا اور کچھ دیر علاقے مبینہ عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں تھے۔ مقامی آبادی اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان پچھلے سال دسمبر سے اختلافات چلے آرہے ہیں تاہم اس سال جون میں حیاگئی شرقی میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد مقامی لوگوں نے ایک لشکر تشکیل دیکر عسکریت پسندوں کیخلاف باقاعدہ کاروائی شروع کردی تھی ۔ فریقین گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ایکدوسرے کیخلاف مورچہ زن ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.