ملک میں میڈیا اور وکلا کے دو طاقتور گروپ موجود ہیں، علی احمد کرد

اتوار 9 اگست 2009 19:54

گمبٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اگست ۔2009ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد نے کہا ہے کہ ملک میں میڈیا اور وکلا کے دو طاقتور گروپ موجود ہیں،جن کی موجودگی میں کسی آمر کو غلط فیصلے کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ گمبٹ میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ ملک میں اب طاقتور عدلیہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے حکمرانوں کو عوام کو کچلنے کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے اکاونٹ میں تیرہ کروڑ روپے موجود ہیں ،جس سے وکلا ٹرسٹ قائم کیا جائے گا۔پرویز مشرف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔لاہور میں وکلا کے تشدد سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات آئندہ رونما نہیں ہوں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔اس سے پہلے علی احمد کرد اور ان کے ساتھیوں کا گمبٹ پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :