پنجاب شوگر ڈیلرز، ہائی کورٹ فیصلہ، سپریم کورٹ میں اپیل دائر

بدھ 9 ستمبر 2009 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر ۔2009ء) پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں وں کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے اپیل میں وفاقی حکوت وزارت صنعت وزارت تجارت ٹریدنگ کارپوریشن آف پاکستان اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو چینی کی قیمتوں کے حوالے سے از خود نوٹس کا اختیار حاصل نہیں ہے اور سماعت کے دوران عدالت نے کئی قانونی بے ضابطگیوں ارتکاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ملک بھر کے لئے چینی کی قیمتوں کا تعین نہیں کر سکتی اور نہ ہی حکومتی اداروں کو کسی کی نجی جا ئیداد میں جبراً داخل ہونے کا حکم جاری کر سکتی ہے درخواست گذار کے مطابق عدالت نے ٹھوس شہادتوں کے بجائے سنی سنائی باتوں اوراخباری بیانات کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا ہے جبکہ ڈیلرز کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ پینتالیس روپے کلو خریدی گئی چینی چالیس روپے کلو فروخت کریں اپیل میں سپریم کورت سے لاہور ہائی کورت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :