دنیا بھر میں ایڈز کے 50کروڑ مریض ادویات سے محروم

جمعرات 1 اکتوبر 2009 16:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2009ء) دنیا بھر میں ایڈز کے چالیس لاکھ مریضوں کو ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ پچاس کروڑ ابھی بھی ادویات کے منتظر ہیں ، امریکی اخبار یو ایس ٹو ڈے نے عالمی ادار ہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کے192رکن ممالک میں سے158ممالک نے ایڈز سے متعلقہ مریضوں کے اعداوشمار فراہم کیے ہیں اور ان میں زیادہ تر قابل بھروسہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے اندازے کے مطابق2008میں ایڈز کے چالیس لاکھ مریضوں کو ادویات فراہم کی گئی جب کہ اسے آئندہ پانچ برس میں دس گنا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا،سب سے زیادہ افریقا کے خطے میں کام کرنے کی ضرورت پرزوردیا گیا جہاں ابھی تیس لاکھ مریضوں کو ادویات پر رکھا گیا ہے،افریقا کے صاحاران خطے میں 44فی صد آبادی ایڈز کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :