نجی ہسپتال سلیٹر ہاؤس اور ڈاکٹرز قصائی ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ،وفاقی وزیر صحت ، ہما کی موت کے اسباب میں پاکستانی ڈاکٹروں کی غفلت شامل ہے،وسیم اکرم

جمعرات 10 دسمبر 2009 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10دسمبر۔ 2009ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ ہما کی موت کے اسباب میں پاکستانی ڈاکٹروں کی غفلت شامل ہے ۔ ہما وسیم اکرم اور ایم این اے فیض محمد خان کی ناگہانی اموات کی تحقیقات کے لئے قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ڈاکٹر ندیم احسان کی زیرصدارت پارلے منٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوا ۔

وسیم اکرم نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر ان کی اہلیہ کے موت کے ذمہ دار ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہما کے علاج کے لئے بغیر ویزا کے آنے دیا اور وہاں اسپتال نے پیسے بھی نہیں لئے لیکن ان کے ساتھ اپنے ملک میں ایسا نہیں ہوا ، وسیم اکرم نے ے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے علاج کے لئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر لئے اور سنگاپور لے جانے کی خاطر پچاس ہزار ڈالر کمیشن بھی لیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر صحت اعجاز جاکھرانی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہما وسیم کی موت کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں جس میں ڈاکٹروں کی غفلت سامنے آئی ہے ، وفاقی وزیر نے کہاکہ علاج معالجہ کے معیاری بنانے کا سخت قانون تیار کرلیا گیا ہے، پی ایم ڈی سی کے نائب صدر نے بتایا کہ اسپتالوں کا معیار چیک کرنے کا قانون موجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان نے غفلت کے مرتکب اسپتال کو سیل کرکے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر صحت اعجاز حسین جاکھرانی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہما وسیم کی موت کی تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے واضح ثبوت ملے ہیں اور ان خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتال سلیٹر ہاؤس ہیں اور ڈاکٹر قصائی ہیں ایسے ہسپتالوں کو فوری طور پر بند ہوناچاہیے جس کمیٹی کے چیئر مین داکٹر ندیم احسان نے کہا کہ اس بارے میں کوئی قانون موجو دہوا تواس کے مطابق ضرور سخت ایکشن ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :