کی مروت : تین سو کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا

جمعہ 1 جنوری 2010 22:39

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء)ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ والی بال گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکے میں تین سو کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور دھماکے کے لئے دو گاڑیاں استعمال کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید چالیس افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہدا میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ سٹی اسپتال میں طبی امداد اور سہولتوں کے فقدان کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث زخمیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔