امریکہ کے ساتھ کشیدگی ختم کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے خطے سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ اور امن چاہتا ہے،شمالی کوریا

ہفتہ 2 جنوری 2010 13:58

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی ختم کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے خطے سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ اور امن چاہتا ہے۔یہ بات نئے سال کے موقع پر شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیغام کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ختم ہونے سے کورین خطے اور ایشیاء میں امن قائم ہوسکتاہے ۔ شمالی کوریا کے اس اعلان کے بعد امید کی جارہی ہے کہ جوہر ی پروگرام پر چھ ملکی مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں ۔ جس کا شمالی کوریا نے ایک سال سے بائیکاٹ کررکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :