آسٹریلیا چین کو 60 ارب ڈالر مالیت کا کوئلہ فراہم کرے گا

پیر 8 فروری 2010 13:11

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔08فروری۔2010ء) آسٹریلیا چین کو آئندہ 20سال تک 60ارب ڈالر مالیت کا کوئلہ فراہم کرے گا جو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ آسڑیلیا کی ریسورس ہاوٴس کمپنی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آسڑیلیا کا یہ ایکسپورٹ کے معاہدوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت فرم ایک نیا مائننگ کمپلیکس چین انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے لیے تعمیر کر ے گی جس کے مطابق ہر سال 30ملین ٹن کوئلہ 20سال کے لیے فراہم کرے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل میں چین کی یہ طلب آسٹریلیا کی معیشت کو بلند سطح پر پہچانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ چین کے متعدد پاور اسٹیشن کوئلے کی توانائی پر ہی انحصار کرتے ہیں اور اس کی طلب میں اضافہ حکومت کے ترغیبی پیکج کے بعد بھی دیکھنے میں آیا ہے جس میں میعشت کو مستحکم کرنے کے لئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :