تین روزہ قومی پولیو مہم آج سے شروع،پنجاب میں 16ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے‘ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

اتوار 14 فروری 2010 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14فروری۔2010ء) پولیو کی بیماری کے خاتمہ کیلئے تین روزہ قومی مہم آج (بروز سوموار)سے شروع ہورہی ہے جس کے دوران پنجاب میں5سال تک کی عمر کے 16ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔محکمہ صحت نے اس مقصد کیلئے 38ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل صحت پنجاب ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بتایا کہ15سے 17فروری تک گھر گھر جا کر بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلانے کیلئے32ہزار موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جبکہ4ہزار ٹیمیں ہسپتالوں ‘مراکز صحت اورڈسپنسریوں وغیرہ پرجبکہ 2ہزار ٹیمیں شہروں کے داخلی راستوں‘ریلوے اسٹیشنوں‘لاری اڈوں پر مسافر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

ڈ ی جی صحت نے بتایا کہ محکمہ صحت کی بہتر حکمت عملی اوروالدین کے بھر پورتعاون سے رواں سال میں صوبہ میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا جبکہ دیگر صوبوں میں4کیس رپورٹ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے عوام کے اندر پولیو کی بیماری نے بچاوٴکا شعور اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اوراب والدین اپنے بچوں کو ذمہ داری کے ساتھ قطرے پلواتے ہیں ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچائے کیلئے ہر مرتبہ پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے ۔

ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ اس مرتبہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفسیرز (صحت) کو خصوصی ٹاسک دیاگیا ہے اورضلع کی سطح پر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ای ڈی اوز صحت کو ذمہداری دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویکسینشن ٹیموں کی سخت نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے اور3روزہ قومی مہم میں فرائض سے غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورتمام سٹاف کو یہ باورکرایا گیا ہے کہ5 سال تک کی عمر کے بچوں کی 100فیصد کو ریج یقینی بنائیں تاکہ اس بیماری کامکمل طورپرخاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :