وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

بدھ 17 مارچ 2010 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل جمعرات کو ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ وزیر خارجہ 24 مارچ سے واشنگٹن میں شروع ہونے والے پاک امریکہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ‘ پاک بھارت تعلقات اور دیگر خارجہ امور سے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کریں گے اور مختلف ممالک اور پاکستان کے درمیان حالیہ پیشرفتوں کے بارے میں بریف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :