مولانا فضل الرحمن نے مر کزی مجلس عاملہ اور چاروں صو بوں کے امراء ،اور نظماء کا مشتر کہ اجلاس 11اپریل کو طلب کر لیا

منگل 30 مارچ 2010 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔30مارچ۔ 2010ء ) جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مولا نا فضل الر حمن نے پارٹی کی مر کزی مجلس عاملہ اور چاروں صو بوں کے امراء ،اور نظماء کا مشتر کہ اجلاس 11اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا‘ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال ‘حکومت کی دو سالہ کار گردگی پر تفصیلی غور کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گئے ۔

پارٹی کے مر کزی تر جمان مو لا نامحمد امجد خا ن نے میڈیاکو بتایاکہ اجلاس12اپریل کو بھی جا ری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل مولا ناعبدالغفور حید ری کی جا نب سے ایجنڈ اجا ری کر دیا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ پارٹی اجلاس میں حکومت اور جے یوآئی کے درمیان معاہد ے پر پیشرفت بھی زیر بحث آئے گی۔انہوں نے اس با ت کی تصدیق کی کہ جے یو آئی اور حکومت کے درمیان اختلافات موجود ہیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں مولانا امجد خان نے کہا کہ حکومت اتحادیوں سے مشا ورت کا راستہ ترک کر کے لا تعداد بار بحرانوں کاشکار ہوئی اور اگر اب بھی حکومت نے رویہ نہ بدلاتوکسی نئے بحران کا شکار ہو سکتی ہے ۔جے یو آئی اپوزیشن کر نے کا تو وسیع تجربہ رکھتی ہے حکومت میں رہنا یا اسے چھورنا جے یو آئی کے لیے کو ئی مسئلہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :