سندھ میں فسادات کی سازش ہو رہی ہے، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین

اتوار 9 مئی 2010 19:14

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔09مئی۔2010ء) حیدرآباد سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس لندن اور کراچی میں جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفاقی اور صوبائی وزراء نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کراد یئے ہیں ۔ نائن زیرو پراور رابطہ کمیٹی لندن کے اجلاس سے خطاب میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے ،صوبے کے مستقل باشندے اس سازش کو ناکام بنا دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام کولڑانے والے جاگیرداروں کے ایجنٹ ہیں۔ اس سے پہلے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں تناؤ کو دور کرنے کےلئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ، وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اور پیرمظہر الحق نے ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی سے ٹیلفیون پر رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے ترجمان کے بیانات کو ناکافی قراردیتےہوئے صدر سے مداخلت کا مطالبہ کردیا ہے ۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ ایم کیو ایم ایک مضبوط اتحادی جماعت ہے۔