فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری

پیر 24 مئی 2010 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2010ء) توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد فیس بک کی مقبولیت کم ہوگئی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ملک کے مختلف شہروں میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ مظاہروں میں طلبہ ، تاجر برادری اورسول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ اور احتجاج کیا ۔

جبکہ میانوالی میں بھی گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین کاکہناتھاکہ اب وقت آگیاہے کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان ، امریکا،اسرائیل اور دیگر یورپی ممالک کے خلاف اجتماعی فیصلہ کریں ۔ دوسری جانب مسلمانوں کی جانب سے فیس بک کے بائیکاٹ سے دیگر سوشل نیٹ ورکس کی ویب سائٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :