آلات جراحی اور طبی سامان کی برآمدات میں 11فیصد کمی

بدھ 30 جون 2010 13:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30جون ۔ 2010ء) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران سرجری کے سامان اور طبی آلات کی برآمدات میں گیارہ فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ایکسپورٹرز کے مطابق جولائی دو ہزار نو سے مئی دو ہزار دس کے دوران بیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر مالیت کا سرجری کا سامان اور طبی آلات برآمد کئے گئے۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت تئیس کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر تھی ۔ مئی کے دوران ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرمالیت کا سرجری کا سامان اور آلات جراحی برآمد کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت کی نسبت انتیس فیصد کم ہے۔

متعلقہ عنوان :