حکومت اپنی سمت درست کرے،رہنما نواز لیگ

جمعرات 1 جولائی 2010 20:17

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی۔2010ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنی سمت درست کرے۔کوئٹہ میں اقبال ظفر جھگڑا اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو کٹہرے میں لاکر بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز قومی اداروں میں اربوں روپے کے غبن پر خاموش نہیں بیٹھے گی ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے گی۔اس موقع پر اقبال ظفر جھگڑاکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز بلوچستان میں اختلافات نہیں البتہ کچھ تحفظات ضرور تھے جنہیں دور کرلیا گیا ہے ،جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون کی جانب سے بارایسوسی ایشنز میں رقوم کی تقسیم وکلاءمیں انتشار پھیلا نے کی کوشش ہے

متعلقہ عنوان :