رائے ونڈ:نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تعلقات اور دہشتگردی سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

اتوار 4 جولائی 2010 19:29

رائے ونڈ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جولائی۔2010ء) مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان تعلقات اور دہشتگردی سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پیر کو وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم گیلانی اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان تعلقات اور دہشتگردی کے حوالے سے قومی کانفرنس کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔