ن لیگ کے ایم این اے اور پی پی کے ایم پی اے کی ڈگریاں جعلی قرار

بدھ 7 جولائی 2010 16:52

ملتان (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 جولائی۔2010ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سلمان محسن اور پیپلزپارٹی کےرکن صوبائی اسمبلی وسیم افضل کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔

(جاری ہے)

آج نیوز کے مطابق این اے ایک سو پینسٹھ سے ایم این اے سلمان محسن اور پی پی ایک سو انیس سو ایم پی اے وسیم افضل کی ڈگریاں جعلی قرار دے دی گئی ہیں۔ملتان میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے ڈگریوں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔ایم این اے سلمان محسن کا تعلق مسلم لیگ ن اور ایم پی اے وسیم فضل کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :