لاہور ہائی کوٹ:مسلم لیگ ن کے صفدر گل کی ڈگری جعلی قرار

جمعرات 15 جولائی 2010 11:15

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2010ء) لاہور ہائی کوٹ نے مسلم لیگ نواز کے رکن پنجاب اسمبلی صفدر گل کی ڈگری جعلی قرار دے دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ ایک سال سے صفدر گل کی ڈگری کے متعلق رٹ درخواست دائر تھی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جام شورو یونیورسٹی سندھ کے ترجمان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صفدر گل نے الیکشن کمیشن میں جو ڈگری جمع کرائی ہے، اس کا ریکارڈ یونی ورسٹی میں نہیں ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے صفدر گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین ستمبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنی ڈگری کی وضاحت کریں۔ مسلم لیگ نواز کے رکن پنجاب اسمبلی صفدر گل پی پی 274 بہاولپور سے منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :