وزیر اعلی کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا وفد امداد لے کر ڈی جی خان پہنچ گیا

منگل 3 اگست 2010 15:19

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اگست۔2010ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مسلم لیگ ن کا وفد سامان لے کر ڈی جی خان پہنچ گیا ۔وفد میں صوبائی وزیر اقلیتی امور کامران مائیکل ۔پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آجاسم شریف ۔اراکین پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چودھری اور نوید انجم شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کا یہ وفد ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں نہ صرف امداد تقسیم کررہا ہے بلکہ حکومت کی طرف سے امدادی کاموں کی نگرانی بھی کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈی سی او ڈی جی خان نے وفد کو بریفنگ دی ہے اس وفد نے انتظامیہ کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد میں کسی قسم کی کوئی برداشت نہیں کی جائے گی ۔غفلت برتنے وا لے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔متاثرین کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ امدادی سامان میں اشیاء خوردنوش اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء موجود ہیں۔یہ امداد ی سامان سیلاب سے متاثرہ افراد کو مختلف مقامات پر فراہم کیاجارہا ہے ۔ یہ وفد ابھی ڈی جی خان میں ہی قیام کرے گا اورامدادی کام مانیٹر کرے گا اور اس کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کو فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :