مسلم لیگ نواز کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم

جمعرات 24 فروری 2011 11:19

مسلم لیگ نواز کی جانب سے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ نون کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو اور دس نکاتی ایجنڈے سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس کے بعد مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وزراء کو پنجاب حکومت سے نکالنے پر بھی فیصلہ متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کی زیرصدارت کل بھی اجلاس متوقع ہے ، جس میں فیصلے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :