ن لیگ کا اجلاس،پی پی کو پنجاب حکومت سے الگ کرنیکا فیصلہ،باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائیگا

جمعہ 25 فروری 2011 15:08

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس اسلام آباد کے پنجاب ہاوٴس میں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت سے الگ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ن لیگ کے دس نکاتی ایجنڈے پر پیش رفت اور پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت میں شریک رکھنے یا فارغ کرنے سمیت اہم امور زیر غور ہیں۔ مسلم لیگ ن نے چار جنوری کو حکومت کو دس نکاتی ایجنڈا دیا تھا اور اس پر عمل درآمد کے لئے پینتالیس دن کی مہلت دی گئی تھی۔ دونوں جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں متعدد اجلاسوں میں ان نکات پر عمل درآمد کے طریقے اور پیش رفت کا جائزہ لیتی رہیں

متعلقہ عنوان :