مارشل لا لگانے کی کوشش ہوئی تو عوام مزاحمت کریں گے ،نواز شریف،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو اس کے مطلب کا ہی پتہ نہیں ۔ ایسے نعرے لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،مسلم لیگ ن کے صدر کا فیصل آباد سے ارکان اسمبلی، عہدیداروں سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2011 19:15

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قومیں جمہوریت سے ہی ترقی کرتی ہیں ۔ ملک میں ما رشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ۔لاہور میں فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کسی نے بھی مارشل لاء لگانے کی کوشش کی تو عوام مذاحمت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو اس کے مطلب کا ہی پتہ نہیں ۔ ایسے نعرے لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں