پنجاب حکومت نے تمام وسائل کا رخ تعلیم کے فروغ اور ذہین طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں سہولتیں فراہم کرنے کی طرف موڑ دیا ، کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا ،مسلم لیگ کی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں میرٹ کو ہر شعبہ زندگی میں لاگو کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، اگر عوام نے اگلے انتخابات میں کامیاب کر کے خدمت کا دوبارہ موقع دیا تو زیادہ سے زیادہ وسائل کا رخ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی طرف موڑ دیا جائے گا، صوبائی وزیر زکوٰة و عشر ملک ندیم کامران کا سیمنار سے خطاب
منگل 13 نومبر 2012 16:45
(جاری ہے)
تقریب میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرخند شکیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قاضی عبدالناصر ،پرنسپل پروفیسر انوار احمد اور فنڈکے مینجر نوید احمد نے بھی شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اب تک اڑھائی لاکھ لیپ ٹاپ اور40 ہزار تعلیمی وظائف صرف اور صرف میرٹ پر تقسیم کر چکی ہے جبکہ پچھلے چار سالوں میں اساتذہ کی ہر بھرتی میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تا کہ کسی مستحق کی حق تلفی نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ وسائل ہر حکومت کے پاس ہوتے ہیں لیکن ان کو سلیقے سے صرف کرنے اور سیاسی بندر بانٹ سے بچانے میں صرف وہی کامیاب ہوتا ہے جس کے دل میں عوام کا درد ہو اور وہ صوبے کی حقیقی ترقی کا خواہاں ہو ۔صوبائی وزیر نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ موجودہ مشکل حالات سے نا امید نہ ہوں اور قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں ۔اس سے پہلے فنڈ کے مینجر نوید احمد نے بتایا کہ 2009 ء میں قائم ہونیوالا یہ فنڈ اب تک صرف میرٹ پر 40 ہزار بچوں کو تعلیمی وظائف دے چکا ہے جن میں سے 90 فیصد وظائف سرکاری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے مختص ہیں۔ تقریب میں فنڈ سے وظیفہ حاصل کرنیوالی طالبات صدف ارشاد اور سدرہ امجد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اس سکیم کو سراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.