بھارت کے خلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے ،سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کرناچاہتاہوں، بھارتی بلے بازوں کو ان کی سرزمین پر باؤلنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل کا انٹرویو
بدھ 21 نومبر 2012 13:00
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز دیر سے کرنے کی وجہ سے انہیں بھارتی سرزمین پر صرف ایک بار ملک کی نمائندگی کا موقع ملا اسلئے وہ اس دورے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ بھارتی بلے بازوں کو ان کی سرزمین پر باؤلنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2007ء میں بھارت کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا دکھ ہے کیونکہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ روایتی حریف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوائے لیکن انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اس دورے میں ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دورہ بھارت کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، آئی سی سی ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ میں بھارتی بلے بازوں کے خلاف باؤلنگ اچھا تجربہ تھا جس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکرگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو دونوں سیریز میں فتوحات دلاؤں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.