کھانسی شربت سے ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کی درخواست کی سماعت کل ہوگی

جمعرات 29 نومبر 2012 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29نومبر 2012ء) کھانسی کے سیرپ سے ہلاکتوں پر عدالتی تحقیقات کےلیے دائر درخواست کی سماعت کل ہوگی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک اس درخواست کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت اورپنجاب حکومت ذمہ داروں کا تعین نہیں کرسکی لہذا عدالت اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرواکے ذمہ داروں کا تعین کرے۔

متعلقہ عنوان :