کوٹ غلام محمد پولیس کا عدالت کے حکم پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ،30ہاری بازیاب کرالئے

جمعرات 6 دسمبر 2012 17:39

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) کوٹ غلام محمد پولیس نے عدالت کے حکم پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارکر30ہاری بازیاب کرالئے۔تفصیلات کے مطابق میرپور خاص عدالت میں دھرموں کولہی نے درخواست دی تھی کہ دیھ286میں زمیندار بدر عالم بچانی نے میرے عزیز و اقارب جو کہ ہاری ہیں انہیں اپنی نجی جیل میں قید کررکھا ہے ،انہیں بازیاب کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دھرموں کولہی کی درخواست پر کوٹ غلام محمد پولیس کو ہاریوں کو بازیاب کرنے کا حکم دیا۔جس پر کوٹ غلام محمد پولیس نے دیھ286 میں زمیندار بدر عالم بچانی کی زمین پر چھاپہ مار کر30افراد جن میں راجو اور کارو سمیت دیگر کو بازیاب کیا ہے اور تھانہ کوٹ غلام محمد میں پہنچایا ہے جبکہ بازیاب کرائے گئے ہاریوں کو آج میرپور خاص کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :