غدارشکیل آفریدی کے کردارنے پولیوکیخلاف مہم کومشکوک بنادیاہے،مفتی محمد نعیم

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے شہرقائداورپشاورمیں پولیوویکسینشن ٹیموں پرحملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملوں میں وہی غیرملکی عناصرملوث ہیں جوپاکستان کے نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی پامالی کی سازشوں میں مصروف اورملک کوبدنام کرناچاہتے ہیں،پولیوکے خلاف جنگ میں ملک کاہرطبقہ فکر شریک تھالیکن غداروطن وملت ڈاکٹرشکیل آفریدی اوروطن عزیزکیخلاف مصروف عمل نام نہاداین جی اوز کے کردارنے اس مہم کوہرپاکستانی کی نگاہ میں مشکوک بنادیاہے۔

پولیو مہم کو غیر اسلامی ومضرصحت قراردینا درست نہیں ، ذاتی جذبات ،جہالت اور لاعلمی کی بنا پر فتویٰ بازی سے گریز کرنا چاہیے ، طبی مسئلہ ہے اسی اندازسے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مقامی ٹی وی چینل کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ کراچی اورپشاورمیں پولیوویکسینشن ٹیموں پرحملوں کی نتیجے میں جاں بحق خوا تین ودیگرافرادسے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مذموم واقعات کاذمہ دارمذہبی طبقے کوٹھراناحکومت کی ناہلی ہے جنہوں نے تحقیقات سے پہلے ہی ملزمان کاتعین کردیا،بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں اورتحقیقاتی اداروں نے وطیرہ بنالیاہے کہ جن دہشت گردی کے واقعات کی تحقیق سے جان چھڑانی ہواسکاالزام مذہبی طبقے یاپھرمبینہ طالبان پر عائد کردیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مذموم واقعے سے دنیابھرمیں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، اوراس مذمو م کارروائی کے ذمہ داری غداروطن وملت ڈاکٹرشکیل آفریدی اوران جیسے دیگرایجنٹ ہیں جو این جی اوزکاسہارلیکر وطن عزیزکیخلاف سازشوں میں مصروف عمل رہتے ہیں،انہیں غداران ملک وملت کی وجہ سے آج پاکستان میں ہراین جی او کوشک کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے ، غدارڈاکٹرشکیل کے کردارنے پولیو مہم کوبھی ہرپاکستانی کی نگاہ میں مشکوک بنادیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں پھیلے ہوئے ملکی وغیرملکی این جی اوزفلاحی ورفاحی کاموں کی بجائے وطن عزیزکیخلاف جاسوسی میں ملوث ہیں، حکومت ملک بھر میں پھیلے ہوئے ملکی وغیرملکی این جی اوزکے ماضی میں کئے گئے کاموں کی نوعیت اورمستقبل کئے جانے والے پروگراموں،ان این جی اوزسے وابستہ افراداوران کے ذرائع آمدن اورآڈٹ رپورٹس کاریکارڈرکھے تاکہ ان پھرچیک اینڈبیلنس رکھاجاسکے۔

مفتی نعیم نے کہاکہ محققین، جید علماء کرام کے فتووں کے بعد پولیو مہم کو غیر اسلامی ومضرصحت قراردینا درست نہیں ، ذاتی جذبات ،جہالت اور لاعلمی کی بنا پر فتویٰ بازی سے گریز کرنا چاہیے ، جید علماء کرام اور دینی اداروں اورنامورطبی ماہہرین کے تحقیق و خیالات پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ واضح کرنا ضروری سمجھتاہوں کہ پولیوکے سلسلے میں ملک وبیرون ممالک کے نامور دینی ادارو ں اور خود جامعہ بنوریہ عالمیہ کے علماکرام ، مفتیان عظام نے اندرون وبیرون ممالک کے نامورطبی ماہرین کی تحقیقات کے بعد تحریری فتویٰ جاری کیاہے ، جس میں واضح الفاظ میں لکھا موجودہ پولیو دوائی میں ایسی کوئی چیز نہیں پائی گئی جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہو اور شرعاًبھی کوئی خامی نظر نہیں آئی جسکی بنا پر ان قطروں کو ناجائزیا مضر صحت قرار دیا جاسکے نے باقاعدہ تحقیقا ت کی ہیں اور پولیو ویکسین باقاعدہ لیب ٹیسٹ کرایا گیاہے اس لئے پولیوسے بچاؤکے قطرے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے اس میں دینی افراد اور دینی اداروں کو بھر پور تعاون کرتے ہوئے عوام الناس کو آگاہی فراہم کرناچاہیے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیوویکسینیشن ٹیموں کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :