خسرے کی وباء سے سندھ اور پنجاب میں مزید 9 بچے جاں بحق، تعداد 341 ہوگئی، 2012 ء میں 14 ہزار 8 سو، رواں سال3 سو بچے خسرہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں،عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں خسرے پر تازہ رپورٹ
بدھ 9 جنوری 2013 18:37
(جاری ہے)
ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث مزید اموات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
سندھ بھر میں سب سے زیادہ اموات کندھکوٹ میں ہوئیں ہیں جہاں 3 اور بچے دم توڑ گئے۔یہاں اب تک 128بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سکھر میں 74 ،خیر پور میں 35، گھوٹکی میں 31 جبکہ شکار پورمیں مرنیوالے بچوں کی تعداد 24 ہوچکی ہے۔لاڑکانہ اور ٹھل میں آٹھ ، آٹھ بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔میرپور ماتھیلو میں بھی بدھ کو 2 بچے خسرے کی نذر ہوگئے۔نوشہرو فیروز ، جیکب آباد، حیدر آباد ،دادو اور نواب شاہ میں بھی 12بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔خسرے کی وبا نے بلوچستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پشین میں تین جبکہ قلعہ سیف اللہ میں دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ مہمند ایجنسی کے علاقوں سلطان خیل اورغازی کور میں بھی ایک ہفتے کے دوران 2بچے جاں بحق ہوئے۔ پنگریو، جامشورو، مورو، ٹھٹھہ، کے علاوہ پنجاب کے علاقے چنی گوٹھ میں بھی ایک، ایک بچہ اس موذی مرض کی نذر ہوگیا۔ادھر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرے پر تازہ رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق سال 2012 میں 14 ہزار 8 سو بچے خسرے کا شکار جبکہ 3 سو بچے خسرہ کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 210 بچے سندھ میں خسرے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، سندھ میں سال بھر میں 7 ہزار 2 سو بچوں کو خسرے کا مرض لاحق ہوا۔ خیرپختونخوا میں 3 ہزار 5 سو، بلوچستان میں 1 ہزار 8 سو بچے خسرے کا شکار ہوئے۔ پنجاب میں 13 سو، اسلام آباد میں 57 بچے خسرے کا شکار ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان میں 26، خیبرپختونخوا میں 38 بچوں کی اموات کا جائزہ لیا جارہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خسرے کی وجہ سے صرف ایک بچہ جان بحق ہوا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.