نامعلوم افراد نے حروں کے روحانی پیشواصبغت اللہ راشدی ، پیر پگارا اور فنکشنل لیگ کے قائدین کے پوٹریٹ پھاڑدئیے، واقعہ کے خلاف حر جماعت اور فنکشنل لیگ کے کارکنان کاشدیداحتجاج، شہر کے بڑے حصے کو بند کروادیا

منگل 29 جنوری 2013 23:00

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء) نامعلوم افراد نے حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراھ پیر سید صبغت اللہ شاھ راشدی ، پیر پگارا اور فنکشنل لیگ کے قائدین کے پوٹریٹ جرواری شاخ چوک سٹلائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود م میں پھاڑدئیے ۔ اس واقع کے خلاف حر جماعت اور فنکشنل لیگ کے کارکنان نے رد عمل میں شہر کے بڑے حصے کو بند کروادیا اور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس واقع کی خبر ملتے ہی فنکشنل لیگ کے رھنما رحیم بلوچ، میجر مسرور بیگ، ملک عبدالرزاق، جلیس احمد ھاشمی، مبارک مہر ، فرمان شر اور دیگر جگہ وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اس واقع کے خلاف فنکشنل لیگ کے کارکنان ، زمیداران او ر حر جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوے اس کو شر پسند افراد کی جانب سے شہر کا امن تباھ کرنے کی سازش قرار دیا۔ سٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے جوابداروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

متعلقہ عنوان :