شاہ زیب قتل کیس،سپریم کورٹ کے احکامات پر ملزم شاہ رخ جتوئی کادوبارہ طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ نے بالغ قراردیدیا ، بورڈہفتہ کو دوبارہ بیٹھے گا، تفتیشی افسر شاہ رخ کی دستاویزات بورڈ پیش کرینگے،پھر حتمی رپورٹ جاری کردی جائیگی، ملزم کو معائنہ کے بعد سخت سیکورٹی میں دوبارہ جیل منتقل
بدھ 6 فروری 2013 22:14
(جاری ہے)
بورڈ کے مطابق شاہ رخ جتوئی کے 32دانت پورے ہیں اور طبی حوالے سے 18سے 21برس کی عمر کے درمیان کسی شخص کے 32دانت پورے ہوتے ہیں ۔
شاہ رخ جتوئی کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے تین روز قبل نیا 6رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، اس سے قبل سول ہسپتال کے پولیس سرجن نے شاہ رخ کے ہڈیوں اور مختلف اعضا کے معائنے کے بعد کہا تھا کہ ان کی عمر 17سال ایک ماہ ہے۔سپریم کورٹ نے اس رپورٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور شاہ رخ جتوئی کا دوبارہ میڈیکل کروانے کا حکم دیا تھا۔ ہفتے کی صبح ساڑھے 10بجے میڈیکل بورڈ دوبارہ بیٹھے گا اور تفتیشی افسر ملزم شاہ رخ کی دستاویزات بورڈ کے سامنے پیش کریں گے جس کے بعد حتمی رپورٹ جاری کردی جائیگی، ملزم شاہ رخ جتوئی کو طبی معائنے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا موکل 18برس کا نہیں اس لئے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے بجائے بچوں کی عدالت میں کی جائے، جس پر عدالت نے ملزم کی عمر کے تعین کے لئے طبی معائنہ کرایا تھا جس میں شاہ رخ جتوئی کو 18سال سے عمر عمر ظاہر کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.