ینگ ڈاکٹرز کااتوار کو میٹرو بس کے افتتاح کے موقعہ پر روٹ پر جمع ہونے کا اعلان،ینگ ڈاکٹرز نے نماز جمعہ جیل روڈ پرادا کی ،سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور ملک بھر سے ڈاکٹرزساتھیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ میں پہنچے،حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات ،ٹیسٹوں کی سہولت اور خراب مشینری کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کر دے احتجاج ختم کر دینگے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں ملک جاوید آہیر ، ناصر عباس کاظمی ،ڈاکٹر عامر بندیشہ کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس
جمعہ 8 فروری 2013 00:05
(جاری ہے)
ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندوں اور ملک بھر سے ڈاکٹرز ساتھیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے اور انکی آمد پر زبردست تالیاں بجا کر استقبال کیا گیا ۔ قبل ازیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مطالبات پیش کرنے کیلئے 10 فروری کو میٹرو بس منصوبے کے روٹ پر جمع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت اور خراب مشینری کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کر دے احتجاج ختم کر دیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں ملک جاوید آہیر ، ناصر عباس کاظمی ،ڈاکٹر عامر بندیشہ نے دیگر کے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پاس وقت نہیں ہوتا اور آج کل وہ ویسے بھی میٹرو بس منصوبے کیلئے انتہائی مصروف ہیں اس لئے ہم اپنی گزارشات پیش کرنے کے لئے 10فروری کو میٹرو بس منصوبے کے روٹ پر جمع ہوں گے اور پنجاب بھر سے ینگ ڈاکٹرلاہور پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملاقات کی ہر ممکن کوشش کریں گے چاہے اس کے لئے چاہے ہمیں ایمبولینسز ، سٹریچر یا پیدل بھی جانا پڑے تو جائیں گے ،ہمارا مقصد ہنگامہ آرائی نہیں صرف ملاقات کر کے مطالبات پیش کرنا ہے اورمسائل کے حل کے لئے جس فورم پر بھی جانا پڑا جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز ملاقات کے لئے آنیوالے پرنسپل صاحبان نے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا ، ہم نے انہیں اپنے واضح موقف سے آگاہ کر دیا تھا۔ اگر حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے مفت ادویات، ٹیسٹوں اور خراب مشینری کی مرمت کے لئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دے تو ہم آج ہی ہڑتال ختم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اور جہاں تک سروس سٹرکچر پر عملدرآمد کا سوال ہے تو اس کے لئے ہم کوئی طریقہ اختیا رکریں گے اس وقت ہمار ا مقصد صرف غریبوں مریضوں کی سہولیات کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی لینا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.