نائیجیریا، صحافیوں پر پولیو کے کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

بدھ 13 فروری 2013 13:20

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 13فروری 2013ء ) نائجیریا میں دو صحافیوں پر نو پولیو کے قطرے پلانے والے خواتین اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں دو صحافیوں پر گذشتہ جمعے کو کانو شہر میں نو پولیو کے قطرے پلانے والے خواتین اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔

ان صحافیوں پر سازش کرنے اور افراتفری پھیلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان ہلاکتوں سے دو دن پہلے ان صحافیوں کے وازوبیا ایف ایم ریڈیو سٹیشن نے مسلم آبادی والے شمالی علاقے میں پولیو کے مخالفین کے خیالات نشر کیے تھے۔کانو شہر کے پولیس سربراہ ابراہیم ادریس نے بتایا تھا کہ ان صحافیوں پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :