میمو جمہوری نظام کے لئے تھا، مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا، حسین حقانی

بدھ 13 فروری 2013 23:10

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔13فروری۔ 2013ء) امریکا میں رہائش پذیر پاکستان کے سابق سفیر اور میمو کیس کے اہم کردار حسین حقانی نے کہا ہے کہ میمو جمہوری نظام کے لئے تھا، مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ کوئی مجھے غدار کہتا ہے تو کوئی مجھے غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتا ہے۔ ایسی صورت میں کون میری جان کی حفاظت کی ضمانت دے گا۔

مجھے اپنی جان کی حفاظت بارے خود فیصلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ملزم ہوں نہ مجرم، میرے واپس پاکستان آنے پر اصرار کیوں کیا جا رہا ہے؟۔ میری واپسی سے مسئلہ حل ہو جاتا تو ضرور واپس آ جاتا۔ مجھے واپسی پر مجبور کرنے کا کوئی قانونی تقاضا نہیں ہے۔ میں پاکستان اور عدالتوں کی شہرت خراب نہیں کرنا چاہتا۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے میرا بیان ریکارڈ کیوں نہیں کیا گیا۔ کمشن کی کارروائی کی ویڈیو ہمیں کیوں نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا لیکن اگر میرے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا تو میں عالمی عدالتوں میں جائوں گا۔ میمو جمہوری نظام کے لئے تھا، مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :