قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی نے قرآن پاک کی طباعت کے لئے درآمد ہ کاغذ پر ڈیوٹی معاف کرنے سے انکار پر ایف بی آر حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ، کمیٹی کی وزارت مذہبی امور کو قرآن مجید کے شہید اوراق کو پانی میں بہانے یا دفنانے کی بجائے ان کی ری سائیکلنگ کرنے کی ہدایت ، قرآن پاک کی طباعت کیلئے 80 گرام کاغذ کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور اس کاغذ کو ”قرآن پیپر“ کا نام دینے کی سفارش
جمعہ 15 فروری 2013 18:36
(جاری ہے)
جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ حکومتی اور یاسمین رحمن کے پرائیویٹ مبر بل کے 80 فیصد سے زائد نکات مشترک ہیں ۔
حکومتی بل میں قرآن کی طباعت52 گرام کے کاغذ پر کرنے جبکہ پرائیویٹ ممبر بل میں 68 گرام کاغذ پر کرنے کی تجویز دی گی ہے۔ حکومتی بل میں قرآن پاک کی طباعت کی نگرانی کیلئے علماء کمیٹی جبکہ پرائیویٹ بل میں قرآن بورڈ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح حکومتی بل میں شہید اوراق کو پانی میں بہانے یا زمین میں دفنانے جبکہ پرائیویٹ بل میں ان کی ری سائیکلنگ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے ایف بی آر سے قرآن کی طباعت کے لئے منگوائے جانے والے کاغذ پر درآمدی ڈیوٹی معاف کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ ان 3 نکات کے علاوہ باقی تمام شقیں ایک جیسی ہیں ۔ کمیٹی کے کنونیئر ساجد احمد نے وزارت کو ہدایت کی کہ قرآن پاک کو اس کی شان و شوکت اور عظمت کے مطابق اعلیٰ ترین کاغذ پر چھاپہ جائے اور اس کے لئے 80 گرام کا کاغذ استعمال کرنے کی شق ترمیم کا حصہ بنائی جائے۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں ایف بی آر کے حکام کو بھی طلب کرنے کی ہدایت کی۔ جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ اگر 52 گرام کی جگہ 80 گرام کا کاغذ استعمال کرنے سے قرآن پاک کے ہدیہ میں بھی اضافہ ہو گا اور اسے عام آدمی کی قوت خرید تک لانے کیلئے حکومت کو سبسڈی فراہم کرنا پڑے گی۔ دیگر ارکان کی عدم حاضری کی وجہ سے کنونیئر کمیٹی نے ترمیمی بل پر مزید غور کمیٹی کے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.