ملک میں سکولوں کی 28 فیصد طالبات ایچ آئی وی کا شکار ہیں،جنوبی افریقہ کے وزیر صحت کا انکشاف

جمعہ 15 مارچ 2013 13:11

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) جنوبی افریقہ کے وزیرِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سکولوں کی کم از کم 28 فیصد طالبات ایچ آئی وی کا شکار ہیں جب کہ اس کے مقابلے پر صرف چار فیصد لڑکے ایچ آئی وی پازیٹیو ہیں۔جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزیر صحت آرون موتسوالیدی نے کہا کہملک میں سکولوں کی کم از کم 28 فیصد طالبات ایچ آئی وی کا شکار ہیں جب کہ اس کے مقابلے پر صرف چار فیصد لڑکے ایچ آئی وی پازیٹیو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ بڑی عمر کے وہ مرد ہیں جو ان لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2011 میں سکولوں کی 94 ہزار طالبات حاملہ ہوئیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں 77 ہزار اسقاطِ حمل کیے گئے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی افریقہ کی دس فیصد آبادی میں ایڈز کا وائرس موجود ہے۔اس بیماری پر قابو پانے کے لیے موتسوالیدی کی کوششوں کو سراہا جاتا ہے۔جب 2009 میں صدر جیکب زوما نے موتسوالیدی کو وزیرِ صحت مقرر کیا، اس کے بعد سے جنوبی افریقہ نے ایڈز کے علاج کا دنیا کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا تھا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایڈز کی ادویات تک رسائی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد پونے سات لاکھ سے بڑھ کر 15 لاکھ ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :