کسی کو نگران کابینہ نہ بنانے پر کوئی اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے ، نگران کابینہ کے بغیر بھی میں تمام امور سے نمٹا سکتا ہوں ،ہمیں کوئی چیلنج درپیش نہیں ، مار کر بھاگ جانے والوں کا پیچھا کرنے کو آپریشن نہیں کہا جاسکتا ، پولیو سے زیادہ سیاسی وائرس خطرناک اور مہلک ہے ، یہ انتخابات پر بھی حملہ آور ہوسکتا ہے، نواب ثناء اللہ زہری پر ہونے والے حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کا سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 20 اپریل 2013 20:38
(جاری ہے)
اس موقع پرڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کامران اسد ، سلیم شاہد،ڈاکٹرسرفراز اور ڈاکٹر مسعود جوگیزئی،یونیسف کی میڈیا کوارڈی نیٹر معصومہ قربان نے بھی خطاب کیا ۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران کابینہ کے بغیر ہمیں کوئی چیلنج درپیش نہیں اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی آئینی بحران نظر آتا ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے ۔ نگران وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ انتخابات ہمیشہ خونی ہی رہے ہیں یہ طاقت کی جنگ ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ صورتحال کو ہر لحاظ سے کنٹرول کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیوانتہائی خطرناک موذی مرض ہے جس نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن اسکے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ اس سے زیادہ خطرناک ایک اور وائرس ہے جس نے پورے نظام کو معزول بنارکھا ہے اور وہ ہے سیاسی وائرس ہمیں اسکی تشخیص کرکے علاج کرنا ہوگا جب تک اسکا علاج نہیں ہوتا اس وقت تک مستحکم پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ہمیں مسائل کو حل کی جانب لے جانے کیلئے اس سیاسی وائرس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وائرس اس حد تک حاوی ہوچکا ہے کہ وہ انتخابات کے سیاسی و جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے حملہ آور ہوسکتا ہے لیکن ہمیں ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی ہمیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انجیرہ میں نواب ثناء اللہ زہری پر ہونے والے حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہے جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی تب تک اس سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہم کچھ کہہ سکیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن کے حوالے سے وفاق سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا البتہ مار کر بھاگنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کو آپریشن نہیں کہا جاسکتا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.