ملک بھر میں انتخابی دفتر، امیدواروںپر حملے جاری، کراچی میں ایم کیو ایم کے امیدوار ، 2 سیکورٹی اہلکاروں، اے این پی عہدیداروں سمیت 9 افراد جاں بحق، میانوالی میں عائلہ ملک کے قافلے پر فائرنگ، کراچی میں حلقہ پی ایس95، این اے141 میں انتخابات ملتوی
جمعہ 10 مئی 2013 22:43
(جاری ہے)
مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار شکیل احمد کے قتل کے بعد پی ایس پچانوے اور این اے ایک سو اکتالیس میں الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لانڈھی میں ایک گروہ کی جانب سے تین پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کی کوشش بھی کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
دوسری جانب حلقہ پی ایس ایک سو پچیس سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علامہ نصراللہ مدنی سہہ پہر سے لاپتہ ہیں جبکہ ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔ ادھرصوابی کے علاقے یار حسین میں دستی بم حملے میں اے این پی کے دو رہنما جاں بحق ہو گئے ہیں۔ صوابی کے علاقے یار حسین میں اے این پی کے دو رہنماؤں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے اے این پی کے رہنما عرب علی اور فرمان علی جاں بحق ہو گئے۔ تاہم حملے کے حوالے سے مزید کوئی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ جبکہ گوجرانوالہ میں ووٹ دینے سے انکار پر مسلم لیگ نون کے حامیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ ننانوے میں نون لیگ کے حامی موضع اکبر گھنوکی کے قربان اور اس کے اہلخانہ سے الیکشن مہم کے دوران ووٹ مانگتے رہے۔ قربان کے مسلسل انکار پر وہ طیش میں آ گئے اور بیس سے زائد مسلح افراد نے قربان کے ڈیرے پر پہنچ کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے قربان کے دو بیٹے ارشاد اور عارف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر مستونگ میں انتخابی عملے پر راکٹ حملے میں دوسیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکار پولنگ عملے کے ہمراہ استلنجی جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک وارث اور سپاہی محمد سرور شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ میانوالی میں تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کے قافلے پر فائرنگ سے چار محافظ زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میانوالی میں تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کے قافلے پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس سے ان کے چار محافظ زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائلہ ملک نے کہا میں خیریت سے ہوں لیکن انتظامیہ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ مجھے سیکورٹی دیں۔ انہوں نے کہا مجھے اور میرے محافظوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عائلہ ملک نے کہ زخمیوں کو خود اہسپتال لے کر جا رہی ہوں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاور میں اے این پی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ فقیر کلے چوک میں اے این پی کے انتخابی دفتر کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا، پولیس کے مطابق بم ڈھائی کلو وزنی اور گھی کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔دریں اثناء کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر میں دھماکے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں فائر بندی غیر یقینی، رفح میں اسرائیلی کارروائی جاری
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.