صوبائی محکموں میں بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں ، شکایت کنندہ کو ”سر“ کہہ کر مخاطب کیا جائے گا‘ بدانتظامی کے خاتمے کیلئے ایساکلیدی اورمثالی کردار اداکریں گے کہ تمام محکمے اس کی پیروی پر مجبور ہوں گے ‘تمام محکمے محتسب کے آرڈرزپر عملدرآمد کے پابند ہیں لیکن محکمے اس پر عمل نہیں کر رہے‘ آرڈرز پر عملدرآمدسے انکارکاسلسلہ جاری رہاتوکلیدی عہدوں پر براجمان افسروں کو مثالی سزائیں دیں گے،محتسب پنجاب جاوید محمود کا محتسب ادارہ کے افسران سے خطاب
اتوار 16 جون 2013 20:47
(جاری ہے)
محتسب پنجاب نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام صوبائی محکمے محتسب پنجاب کے آرڈرزپر عملدرآمد کے پابند ہیں لیکن صوبائی محکمے محتسب پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے آرڈرز پر عملدرآمد نہیں کر رہے جوکہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے ایڈوائزرکو ہدایت کی کہ وہ تمام صوبائی محکموں پر واضح کردیں کہ محتسب کے آرڈرزپر عمل درآمد کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔ محتسب پنجاب جاوید محمودنے کہا کہ محتسب کے آرڈرز پر عملدرآمد سے انکار کا سلسلہ جاری رہا تو کلیدی عہدوں پر براجمان افسروں کوایسی سزا ئیں دیں گے جو دوسرے افسران اورماتحت عملے کیلئے باعث مثال ہو۔انہوں ایڈوائزرز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو ریلیف دینے سے متعلق درخواستوں اوربدانتظامی کی شکایات پر جراتمندانہ فیصلے دیں اوریہ بات ذہن نشین کرلیں کہ صوبائی محکموں میں بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ محتسب پنجاب کا آفس بدانتظامی کے خاتمے کیلئے ایساکلیدی اورمثالی کردار اداکرے گاکہ تمام صوبائی محکمے اس کی پیروی پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے ہدایت کہ عمومی نوعیت کے ایسے معاملات جن کا بالآخر فیصلہ متعلقہ محکموں نے کرنا ہو، ان پر اپنا اوردرخواست گذارکاوقت ضائع نہ کریں اور شروع میں ہی متعلقہ محکموں کو بھجوادئیے جائیں لیکن ان پرہونے والی پیش رفت پر نظر رکھی جائے ۔اجلاس میں لاہور کے علاوہ راولپنڈی، سرگودھا اورملتان کے ایڈوائزرز،سیکرٹری محتسب پنجاب عمر رسول، رجسٹرار، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،پروٹوکول ، ایڈمن ،پی آر،ریسرچ اوراکاوٴنٹس سے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.