خضدار ، شدید بارش کے باعث دو مکانات کی چھتیں گرنے سے 4افراد جاں بحق

اتوار 4 اگست 2013 22:19

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اگست۔ 2013ء) خضدار میں شدید بارش کے باعث دو مکانات کی چھتیں گرنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ، بارش کا پانی مختلف علاقوں میں گھروں میں داخل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو لیوی حکام کے مطابق خضدار کے علاقے تال میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئے جبکہ خضدار کے نواحی علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔ بارش کا پانی مختلف علاقوں میں گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہربھر میں گلیوں اور بازاروں میں پانی فٹوں کے حساب سے کھڑا ہے ۔ پانی کی نکاسی کا ابھی تک کوئی بندوبست نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :