لاہور میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ، ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی

بدھ 14 اگست 2013 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) لاہور میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا جس سے رواں سال شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں راوی روڈ کے رہائشی چالیس سالہ خرم احسن کو بخار کی حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے تشخیص کے بعد بتایا کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خرم احسن کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور امید ہے کہ جلد مرض پر قابو پا لیا جائے گا۔جنوری سے اب تک لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :